سعید احمد شیخ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات، لودھراں سے تعلق صحافتی حلقوں کی جانب سے مبارکبادیں

سعید احمد شیخ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات، لودھراں سے تعلق صحافتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر‘ سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے آفیسر سعید احمد شیخ کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات کر دیا ہے۔سعید احمد شیخ کا تعلق لودھراں سے ہے۔وہ طویل عرصہ انچارج پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان رہے۔اس سے قبل وہ سربراہ نیشنل ٹرسٹ اور انچارج انفارمیشن سروسز اکیڈمی رہے۔انھوں نے عظیم(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )

 صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی شخصیت اور کلام پر بھی کتابیں تحریر کی ہیں۔سعید احمد شیخ کی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعیناتی پر جنوبی پنجاب کے صحافتی حلقوں ،اور ادبی شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انھیں ایک بڑے ادارے کا سربراہ مقرر ہوئے پر مبارکباد دی ہے۔اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیوپاکستان ملتان ڈاکٹر خالد اقبال اور جملہ سٹاف نے بھی سعید احمد شیخ کو مبارکباد دی ہے۔اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔