گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد، تاجروں کا شدید احتجاج

گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد، تاجروں کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوز ر پورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی ایک اور کامیابی حا مدموبائل کمرشل سنٹر ممتازآباد کا مرکزی تنظیم تاجران کے ساتھ الحاق کے اعلان تنظیم تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی پر تاجربرادری کا بھرپور اعتماد کا اظہارہے حا مدموبائل کمرشل سنٹر ممتازآباد کے نو منتخب صدر سید عاطف علی،جنرل سیکرٹری وقار خان بلوچ،سرپرست علی عدنان احمد آ فاق نے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر )

 کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ہمارے قائد ہیں ہمیں ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے پاکستان میں آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد کو خوش کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اور اشرافیہ قوم کے ساتھ مذاق کرنا بند کرے، حکمرانوں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ عوام کو سکھ کا سانس نہیں لینے دینا اور انہیں زندہ درگور کرنا ہے، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے اشرافیہ مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کرنے کے بجائے سارا بوجھ چوبیس کروڑ پاکستانی عوام پر ڈال رہے ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شدید لہر آئے گی اور حکومت عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حامدموبائل کمرشل سنٹر ممتازآباد کے نو منتخب عہدہ داران کی طرف سے مرکزی تنظیم تاجران کے ساتھ الحاق کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاحا مدموبائل کمرشل سنٹر ممتازاباد کے نو منتخب صدر سید عاطف علی،جنرل سیکرٹری وقار خان بلوچ،سرپرست علی عدنان احمد آ فاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ہمارے قائد ہیں ہمیں ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔ اس موقع پر حامدموبائل کمرشل سنٹر ممتازاباد کے نومنتخب عہدیداران میاں کامران آفاق، مہر مرید حسین ہراج، چیئرمین خالد جاوید، چوہدری عبدالمنان گوندل،رانا انتظار، غلام حسین طاہر ڈوگر،ملک سجاد، محمد زاہد غفور،محمدکلیم،وقار کھرل،شاہد صدیقی، عابد مہران مغل،محمد عاطف،احسن مگسی،ملک ابرہیم،رانا اشفاق حسین،ملک محمد شریف، رانا محمد دانش، مہر زوہیب احمد ہراج ودیگر موجود تھے