گیس قیمتوں میں اضافہ ،غریب صارفین کو سکتہ، مظاہروں پر غور

گیس قیمتوں میں اضافہ ،غریب صارفین کو سکتہ، مظاہروں پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و امیدوار پی پی 254 سید ذیشان اختر اور امیر جماعت اسلامی بہاولپور و امیدوار پی پی 253 نصراللہ ناصر نے حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافے کی منظوری کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہو (بقیہ نمبر27صفحہ6پر )

جائیگی۔ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے۔ گردشی قرض 2.1 ٹریلین تک پہنچ گیا، جو کہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت نے آئی ایم یف کے حکم پر ملک کے اندر اتنی مہنگائی کر دی ہے جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں تھی۔وہ لاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف گیس کے نرخ عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں، گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دوسری جانب سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر بجلی مہنگی کرنے کی تیار یاں کی جا رہی ہیں جس سے صارفین پر 22ارب روپے 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔حکومت عوام کی زندگی مشکل بنانے کی بجائے لائنز لاسسز کو کنٹرول، نادہندگان سے واجبات کو یقینی بنائے اور مفت یونٹس کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ ختم