8فروری، الیکشن کا اعلان امید کی کرن، مایوسی ختم ہوجائیگی ،سعید منیس

8فروری، الیکشن کا اعلان امید کی کرن، مایوسی ختم ہوجائیگی ،سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

میلسی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم این اے الحاج سعید احمدخان منیس نے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن کا اعلان امید کا منظر ہے ملک میں بڑھتی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر )

مایوسی کا الیکشن حل ہے تاکہ جمہوریت کی صبح ملک میں مطلوب انقلاب لائے ۔قائد ایوان سینیٹ اسحق ڈار نے درست اور پر مغز باتیں کی ہے کہ ملک کو اس وقت معیشت کے پہلو پر شعوری سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے اور انہوں نے کشادہ دلی سے "ریاست بچا "کے اصول پر عمل کرتے ہوئے کئی اور باتیں کی جن میں 9 مئی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر کسی بھی پارٹی سے بھی اتحاد شامل ہے یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کے مسائل کے خاتمے کے ساتھ انہیں اپنے قدموں پر کھڑا کر نا ،بیروز گاری کے خاتمے کے لیے انڈسٹریز کلچر کو ازسر نو عروج پر لے جانا اور سائنس سمیت مختلف سبجیکٹس کو گلوبل سطح تک علم و مہارت کو لے جانا وقت کی ضرورت ہے ۔