ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان،114 اسامیوں پربھرتی کی منظوری

  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان،114 اسامیوں پربھرتی کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نئے بننے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ملتان نئی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری مل گئی پہلے مرحلے میں 114 مختلف آسامیوں پر بھرتی(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )

 کی منظوری ملی ہے اور رواں ماہ امکان ہے کہ ہسپتال کے لئے بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا اس بارے میں سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان میں آوٹ ڈور میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز اور میڈیکل آفیسرز نے کام شروع کر رکھا ہے جہاں پرچی سے لیکر ادویات تک مریضوں کو بالکل مفت دی جا رہی ہیں اور جبکہ ہسپتال میں تمام تشخیصی ٹیسٹوں کی بھی مفت سہولت فراہم کر دی گئی ہے بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے کے فوری بعد ہی ہسپتال مذکورہ میں ان ڈور مریضوں کو بھی داخل کرنا شروع کر دیا جائے گا۔