انوار الحق کاکڑ کل ازبکستان کے  تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

 انوار الحق کاکڑ کل ازبکستان کے  تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بدھ کو ازبکستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،سربراہی اجلاس 8 اور 9 نومبر کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سمٹ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن کے ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے،انوار الحق کاکڑ تیسرے اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے،نگران وزیر اعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ

مزید :

صفحہ اول -