ایم کیو ایم کے وفدکو نواز شریف سے ملاقات کیلئے مدعوکرلیا گیا 

  ایم کیو ایم کے وفدکو نواز شریف سے ملاقات کیلئے مدعوکرلیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے وفد کو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے مدعو کر لیا۔شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا 3 رکنی وفد آج(منگل) نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔ وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں لاہور جائے گا، جس میں مصطفی کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ شہباز شریف سے مختلف پروگراموں پر رابطے رہتے ہیں، ان سے نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہماری آخری اتحادی رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -