نشتر ہسپتال سے قیمتی ریگولیٹر چوری ہونیکا انکشاف، ایم ایس برہم

نشتر ہسپتال سے قیمتی ریگولیٹر چوری ہونیکا انکشاف، ایم ایس برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کے ریگولیٹر چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایم ایس نشتر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارڈ بوائے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )

 کو نشتر ہسپتال لانڈری پر ٹرانسفر کردیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال میں رواں سال فروری میں سٹور سے اینڈننٹ کروانے کے بعد تقریبا پانچ لاکھ روپے مالیت کے ریگولیٹر سی ایس ایس ڈی ڈیپارٹمنٹ میں لگائے گئے تھے ۔جو بعد ازاں اچانک غائب ہوگئے ۔جس کی اطلاع پر ایم ایس ڈاکٹر راو امجد علی نے خود موقع پر جاکر ریگو لیٹرز کو چیک کیا ۔تو انکو غائب پایا ۔جس پر ایم ایس نے ایکشن لیتے ہوئے وارڈ بوائے محبوب احمد کو فوری طور پر تبدیل کرکے لانڈری پر لگا دیا ہے ۔واضح رہے مذکورہ وارڈ بوائے کے بارے یہ بات زد عام ہے کہ وہ ہسپتال سے کئی بار سامان کو ادھر ادھر کر دیتا ہے۔ جسکی انکوائری بھی ہوئی ہے۔