ماہ اکتوبر، سمگلرز کا گھیراﺅ، کروڑوںمالیت کا سامان ضبط

ماہ اکتوبر، سمگلرز کا گھیراﺅ، کروڑوںمالیت کا سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوز ر پورٹر) ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز (آئی اینڈ آئی) فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان نے ماہ اکتوبر کے دوران سمگلروں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور بھاری مقدار میں دیگر متفرق سامان ضبط کرلیا ہے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ملتان ریجن آصف عباس خان کی نگرانی میں کسٹم آئی اینڈ آئی کی ٹیموں نے ماہ اکتوبر کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ممتاز علی چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن سید عطرت حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ملتان محمد علی آصف اور علی توقیر کی (بقیہ نمبر53صفحہ6پر )

سربراہی میں سمگلروں کے خلاف ملتان ریجن اور فیصل آباد ریجن کے مختلف شہروں کے داخلی و خارجی پوائنٹس پر کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 96 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت متفرق ممنوعہ و غیر قانونی سامان کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا ہے ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں سوئفٹ کار، وٹز کار اور کیا کار شامل ہیں جبکہ متفرق سامان میں چھالیہ، خشک ملک، شاپنگ بیگ، بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل، گٹکا، ڈرائی فروٹ، چائنا نمک، کاسمیٹکس، امپورٹڈ سگریٹ، پان پراگ مصالحہ، ٹائرز اور کپڑے کی بڑی کھیپ شامل ہے ضبط کیئے گئے سامان کی مالیت 96 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی آصف عباس خان کے مطابق محکمہ کی جانب سے سمگلروں کی سرکوبی اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیئے ہماری ٹیمیں پرعزم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سمگلنگ ملکی معیشت اور مقامی صنعت کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان ریجن اور فیصل آباد ریجن میں سمگلروں کی حوصلہ شکنی کے لیئے اپنی کاروائیاں نہ صرف جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ ان میں مزید تیزی لا رہی ہے،