ڈی آئی خان: آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان: آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
ڈی آئی خان: آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل درازندہ میں دہشت گردوں نے آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہید اہلکاروں میں رحمت الہیٰ اور محمد عارف شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی عالمشیر، فضل الرحمٰن اور عطاالرحمٰن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی جس کو نشانہ بنایا گیا، موقع پر مزید پولیس نفری پہنچ گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔