آشیانہ ریفرنس کیس؛شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح تک ریفرنس کا فیصلہ روک دیا

آشیانہ ریفرنس کیس؛شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت نے سپریم ...
آشیانہ ریفرنس کیس؛شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح تک ریفرنس کا فیصلہ روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے  آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہبازشریف اور دیگر کی بریت کی درخواست پر سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح تک ریفرنس کا فیصلہ روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران وکلا نے کہاکہ سپریم کورٹ کا آرڈر ان کیسز پر اثرانداز ہوتا ہے جو ترمیم کے بعد بری ہوئے،عدالت نے کہاکہ اس پر ہم کسی فورم سے وضاحت لے لیں تو زیادہ بہتر ہے،وکلا نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ میرٹ کی درخواستوں پر کوئی اثر نہیں،عدالت نے کہاکہ صرف ہم ہی نہیں احتساب عدالتوں کے ججز اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہیں،ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتے۔

عدالت نے شہبازشریف اور دیگر کی بریت کی درخواست پر سماعت 18نومبر تک ملتوی کردی۔