بس قلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری، 12 مسافر شدید زخمی 

بس قلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری، 12 مسافر شدید زخمی 
بس قلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری، 12 مسافر شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چمن کے قریب بس قلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مسافروں سے بھری بس چمن کے قریب کوژک سٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی، سڑک سے نیچے گرتے ہوئے بس نے کئی قلابازیاں کھائیں جس کے سبب مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔

امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو بس سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

قومی -