سروں میں گولیاں مار کر کھیت میں پھینک دیا، 2 لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس

سروں میں گولیاں مار کر کھیت میں پھینک دیا، 2 لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ...
سروں میں گولیاں مار کر کھیت میں پھینک دیا، 2 لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ میں نامعلوم افراد نے 2 افراد کو سر میں گولیاں مار کر کھیت میں پھینک دیا، 2 لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راہگیروں نے کھیت میں دو افراد کو بے حس و حرکت پڑے پایا تو پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ قاتلوں نے گولیاں سروں پر ماریں جس کے سبب دونوں کی فوری موت واقع ہوئی۔

پولیس نے دوہرے پر اسرار قتل کی تحقیقات شروع کر دیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔