(ن) لیگ نے منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا، چیئرمین کون ہوں گے؟ جانیے

(ن) لیگ نے منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا، چیئرمین کون ہوں گے؟ جانیے
(ن) لیگ نے منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا، چیئرمین کون ہوں گے؟ جانیے
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے جس میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی شامل ہے۔

 منشور کمیٹی کا چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے جب کہ احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر، احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفراللہ، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی،اور بشیر میمن منشور کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ منشور کمیٹی میں راحیلہ درانی، عظمیٰ بخاری، ناصر محمود، کامران مائیکل، نزہت صادق، رانا مشہود، گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر، ڈاکٹر افنان اللہ، بیرسٹر امجد سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات، مریم اورنگزیب ، بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ بھی منشور کمیٹی میں شامل ہیں۔