اتنی جلدی بھی کیا تھی؟ نوکری کے پہلے دن 53 نئے آئی فون اور رقم چرالی، پولیس نے چور سیلز مینیجر کے گھر چھاپہ مارا تو۔۔

اتنی جلدی بھی کیا تھی؟ نوکری کے پہلے دن 53 نئے آئی فون اور رقم چرالی، پولیس نے ...
اتنی جلدی بھی کیا تھی؟ نوکری کے پہلے دن 53 نئے آئی فون اور رقم چرالی، پولیس نے چور سیلز مینیجر کے گھر چھاپہ مارا تو۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں نوکری کے پہلے دن ہی 53 نئے آئی فون اور رقم چّرانے والا سیلز مینیجر بالآخر پکڑا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 44 سالہ ملزم نے روسی موبائل فون دکان پر ملازمت حاصل کی، سیلز مینیجر ہونے کے ناطے اسے سٹور کی چابیاں فراہم کی گئیں، انٹرویو سے اگلے روز نوکری کے پہلے دن ہی وہ سب سے پہلے دکان میں آیا اور ہمراہ لائے سوٹ کیس میں 44 آئی فونز بھر لئے، دکان کے کاونٹر ڈیسک میں موجود 570 ڈالر کے مساوی رقم بھی چرا لی۔

چور اس قدر بدحواس تھا کہ کیمرے میں ویڈیو بننے سے متعلق جاننے کے باوجود چوری کا عمل انجام دیتا رہا اور پھر کسی محفوظ مقام پر چھپنے کی بجائے سیدھا دوسرے شہر میں واقع اپنے گھر چلا گیا۔

پولیس کو بالکل معلوم نہ ہو سکا کہ چور کہاں گیا، اس کے ٹھکانے کیلئے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے گھر پر چھاپہ مارا تو بے وقوف چور  سامان سمیت گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ نقدی بھی وہیں موجود تھی۔ سب کے ذہنوں میں یہی سوال تھا کہ چوری کی اتنی جلدی بھی کیا تھی اور اگر کی بھی تو کسی محفوظ مقام پر  کیوں نہیں چھپا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -