اسیر چیئرمین تحریک انصاف سے اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، کون کون موجود تھا؟

اسیر چیئرمین تحریک انصاف سے اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، کون کون موجود ...
اسیر چیئرمین تحریک انصاف سے اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، کون کون موجود تھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اہل خانہ نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خانم شامل تھیں۔ اس دوران خاندانی امور کے علاوہ عمران خان کے خلاف کیسز سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی جبکہ ان کی بہنوں کے خلاف درج مقدمات پر پیش رفت پر بھی مشاورت ہوئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے  کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -