وزیر اعظم لاہور سے ہو گا یا نہیں ؟ ایاز صادق نے بلاول بھٹو زرداری کو "جواب " دیدیا

وزیر اعظم لاہور سے ہو گا یا نہیں ؟ ایاز صادق نے بلاول بھٹو زرداری کو "جواب " ...
وزیر اعظم لاہور سے ہو گا یا نہیں ؟ ایاز صادق نے بلاول بھٹو زرداری کو
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم لاہور سے ہو گا یا نہیں ؟مسلم لیگ( ن) کے رہنما ایاز صادق  نے بلاول بھٹو زرداری کو "جواب " دیدیا ۔ ایم کیو ایم کے وفد کی مسلم لیگ( ن)  سے ملاقات ختم ہونے کے بعد لیگی رہنما ایاز صادق نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا  کہ ہم نواز شریف کو وزیرِ اعظم دیکھ رہے ہیں۔ جو مطالبات آ رہے ہیں وہ پاکستان کی بہتری کے لیے آ رہے ہیں۔

"جنگ " کے مطابق ایک صحافی نے  سوال کیا کہ" بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم لاہور سے نہیں ہو گا؟"۔تو جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ لاہور سے نہیں ہو گا یہ خواہش تو ہو سکتی ہے، ہر جماعت کی اپنی خواہش ہوتی ہے کہ کون کہاں سے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں بلوچستان جا رہا ہوں، قائد بھی وہاں جائیں گے، ایم کیو ایم کا وفد ملا ہے، اور لوگ بھی ملنا چاہ رہے ہیں۔ پاکستان کے مفاد کے لیے ہم اکٹھے ہوں گے۔