سعودی عرب نے ایک اور میگا سٹی بسانے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے ایک اور میگا سٹی بسانے کا اعلان کر دیا
سعودی عرب نے ایک اور میگا سٹی بسانے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ایک اور میگا سٹی بسانے کا اعلان کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس شہر کا نام ’مرافی‘ رکھا گیا ہے جو سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کی معاونت سے روشن گروپ تعمیر کرے گا۔ یہ شہر جدہ کے شمال میں بسایا جائے گا جس میں لندن کی طرح 11کلومیٹر طویل ایک نہر بھی ہو گی جس کی چوڑائی 100میٹر رکھی جائے گی ۔ 
رپورٹ کے مطابق سعودی عر ب میں کھودی جانے والی یہ پہلی نہر ہو گی، جس کے دونوں کناروں پر منفرد بستیاں بسائی جائیں گی۔ اس شہر میں ایک لاکھ 30ہزار سے زائد شہریوں کو رہائشی سہولت دی جائے گی۔ روشن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ گروور کا کہنا ہے کہ میگا سٹی کا یہ منصوبہ رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ سیکٹر کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ اس سے خطہ ترقی کی نئی بلندیوں سے روشناس ہو گا۔ اس شہر کے بہتر معیار زندگی کے نمایاں اثرات جدہ پر بھی مرتب ہوں گے۔

مزید :

عرب دنیا -