بھارت میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا

بھارت میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا
بھارت میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کےمطابق بھونیشور شہر میں بچی گھر پر اکیلی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایااور پھر اپنا جرم چھپانے کیلئےاس کا گلہ کاٹ دیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والدین نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ گھر پر نہیں تھے، گھر آئے تو انہیں بچی نہیں ملی، دوران تلاش معلوم ہوا کہ بچی بیڈ کے نیچے مردہ حالت میں موجود ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ والدین کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کی گئی تو دکاندار نے بتایا کہ رات کے وقت بچی ایک نامعلوم شخص کے ساتھ آئی تھی اور اس نے دکان سے چاکلیٹ لی۔پولیس کے مطابق ملزم کا پتا لگانے اور اس کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔