امریکہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کا حامی

امریکہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کا حامی
امریکہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کا حامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی حمایت کر دی ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکہ کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے، کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حامی ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، یہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں انتخابات عوام کے فائدے کیلئے ہوں۔

 بھارتی کرکٹرز کی بیگمات سے متعلق دلچسپ معلومات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -