این ڈی ایم اے نے فلسطین کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کر دی

این ڈی ایم اے نے فلسطین کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کر دی
این ڈی ایم اے نے فلسطین کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے فلسطین خصوصاً غزہ میں جاری جارحیت، محاصرہ اور حملے کے پیش نظر مظلوم فلسطینی عوام کے لیے فوری امداد کی دوسری کھیپ روانہ کر دی۔ امدادی سامان کی روانگی کی تقریب اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منعقد ہوئی۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگران وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کے علاوہ پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربائی، وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔

 ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دوسری کھیپ میں 89.6 ٹن امدادی سامان حکومت کی طرف سے روانہ کیا رہا ہے جس میں 40 راشن بیگ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں موجود این جی اوز کی طرف سے 3 ٹن راشن بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور بچوں کی کٹس بھی امدادی سا مان میں شامل ہیں۔

یہ امدادی سامان اسپیشل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے الائرش مصر بھیجا جارہا ہے۔امدادی سامان کی یہ کھیپ مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کی جائے گی جو مصر سے سامان غزہ روانہ کرے گا۔ اس سے قبل حکومت پاکستان نے موسم سرما کے 1000 خیموں، 4,000 کمبل اور 3 ٹن سے زائد ادویات پر مشتمل امدادی سامان کی کھیپ بھی غزہ کے لیے روانہ کی تھی۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

  بھارتی کرکٹرز کی بیگمات سے متعلق دلچسپ معلومات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -