شہباز شریف کو ایسے وقت ذمہ داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہو چکا تھا، نواز شریف

شہباز شریف کو ایسے وقت ذمہ داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہو چکا تھا، نواز شریف
شہباز شریف کو ایسے وقت ذمہ داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہو چکا تھا، نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد مسلم لیگ  ن میاں محمد نواز شریف  کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو ایسے وقت میں ذمہ داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہو چکا تھا، مہنگائی کس کے دور میں ہوئی؟ بجلی مہنگی کس نے کی؟ سب سے زیادہ قرض کس کے دور میں لیا گیا؟ یہ سب ہم نے تو نہیں کیا۔ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا،اس کے بعد قوم کو عہد کرنا تھا کہ پھر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن  میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم کے ساتھ اشتراک ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کے لئے مثبت پیش رفت ہے، مل کر ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کی جدوجہد کریں گے،ہمیں صرف پاکستان کی ترقی چاہیے، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سب کی یکساں ترقی  چاہتے ہیں،پاکستان کے ہر علاقے کی ترقی ہماری ترجیح رہی ہے، کبھی امتیاز برتا نہ برتیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچاس سال سے زیر التوا لواری ٹنل کا منصوبہ ہم نے مکمل کیا، علاقے کے عوام لواری ٹنل کے مکمل ہونے پر خوش ہیں، گھنٹوں کے اضافی سفر سے انہیں نجات ملی،  1972 سے لواری ٹنل کا سنتے آرہے تھے، لیکن اسے مکمل ہم نے کیا ، ہزارہ موٹر وے ہم نے بنائی، آج عوام کو اس کا فائدہ مل رہا ہے،ہمارے بنائے منصوبوں سے عوام کا بھلا ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا سے چترال شاہراہ بننے سے فاصلے کم ہوئے، عوام کی زندگی میں آسانی آئی۔

ملکی معاشی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چار سال ڈالر 104 روپے پر رہا، ہم نے ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، ہم نے اپنے دور میں آٹے، چینی کی قیمت ہلنے نہیں دی، سبزی سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء سستی قیمت پر دستیاب تھیں، دکھ کی بات ہے کہ ہمارے دور میں جو روٹی چار روپے کی تھی، وہ 30 روپے کی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ میں بڑے دکھی دل سے یہ باتیں کرتا ہوں، قوم کی غریب حالت دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے

تھرکول جیسے منصوبے ملک و قوم کی غربت مٹا سکتے ہیں، ان منصوبوں کی ترقی کے لئے سوچنا چاہیے، معاشی ترقی کے لئے ڈبل اسپیڈ سے کام کرنا ہوگا، ہمیں زراعت، صنعت، آئی ٹی کو فروغ دینا ہے۔

 بھارتی کرکٹرز کی بیگمات سے متعلق دلچسپ معلومات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

اہم خبریں -قومی -