وادی تیراہ میں شہیدجوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)6 نومبر کوضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے نائیک خوشدل خان (عمر 31 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، نائیک رفیق خان (عمر 27 سال، ساکن ضلع چارسدہ) اور لانس نائیک عبدالقادر (عمر 33 سال، ساکن ضلع مری) کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا ء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز واقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں ، دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
بھارتی کرکٹرز کی بیگمات سےمتعلق دلچسپ معلومات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں