ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد افغان کپتان کا بیان

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد افغان کپتان کا بیان
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد افغان کپتان کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وانکھڈے(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ کرکٹ فنی گیم ہے ، اس شکست سے بہت مایوسی ہوئی، یہ ہمارے نا قابل یقین میچ تھا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم باولنگ کی شروعات میں گیم کے اندر ہی تھے لیکن کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ موقع ضائع کیے جس کے بعد میکسو ئل نہیں رکا، اسے کریڈٹ جاتا ہے ۔ افغان کپتان نے کہا کہ میرا خیال سے کیچ چھوڑنا ایک اہم موقع تھا جس کے بعد میکسوئل نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باولرز نے اچھی گیند بازی کی ، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ، آج رات ٹیم مایوس ہو گی لیکن یہ گیم کا حصہ ہے۔
آسٹریلین کرکٹرز کی بیگمات کے بارے میں دلچسپ حقائق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
 
 
 
 
 

مزید :

ODI World Cup Updates -