بہترین نشانہ بازی فوجی کاطرہ امتیازہے،آرمی چیف

بہترین نشانہ بازی فوجی کاطرہ امتیازہے،آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ بہترین  نشانہ بازی فوجی کاطرہ امتیازہے۔فوجی تربیت میں نشانہ بازی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  جنرل سیدعاصم منیرنے پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن  کی  43ویں  مقابلوں کی اختتامی تقریب  میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔سربراہ پاک فضائیہ  ،ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو گیسٹ آف آنرتھے۔مقابلو ں میں  مسلح افواج،سول آرمڈفورسزسمیت 2ہزارسےزائدنشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف  اورایئرچیف نے ٹرافیز،ایوارڈزاورمیڈل تقسیم کیے۔پاک فوج نے چاروں کیٹاگریزکےمقابلے جیت لیے۔پاک بحریہ دوسری  اورپاک فضائیہ تیسری پوزیشن پررہی ۔پاک فوج کومجموعی  طورپرچیمپئن ٹرافی سے نوازاگیا۔آرمی چیف نے نشانہ بازوں کی بہترین مہارتوں کوسراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف کی آمدپرآئی جی ٹریننگ نے استقبال کیا۔

آسٹریلین کرکٹرز کی بیگمات کے بارے میں دلچسپ حقائق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

دفاع وطن -