ٹیکسٹائل اہم صنعت، سرمایہ کاروں سے تعاون کرینگے،قیصر شیخ

    ٹیکسٹائل اہم صنعت، سرمایہ کاروں سے تعاون کرینگے،قیصر شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)بحری امور کے وفاقی وزیر قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پاکستان کی اہم صنعت ہے، ہم سرمایہ کاروں سے تعاون کے لیے تیار ہیں،کسٹم کے معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے بڑے دلچسپ موضوع کا انتخاب کیا ہے، میرا بھی نجی شعبے سے تعلق رہا ہے،58 سال کا کاروباری تجربہ ہے، ٹیکسٹائل پاکستان کی اہم صنعت ہے، ہم سرمایہ کاروں سے تعاون کے لیے تیار ہیں، کسٹم کے معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ قیصر شیخ  نے کہا کہ میں کراچی چیمبر آف کامرس کا 1987  میں صدر رہ چکا ہوں، میں کاروباری طبقے کے مسائل کو سمجھتا ہوں، کے پی ٹی اور پورٹ قاسم میں ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز موجود ہیں، پاکستان شپ ری سائکلنگ کے حوالے سے بڑا ملک ہے۔ 

 قیصر شیخ

مزید :

صفحہ آخر -