ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس لگانیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور (کرائم رپورٹر) ای چالان سے بچنے کے لئے جعلی نمبرپلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا،آرپی اوز،ڈی پی اوز،سی ٹی اوز،ڈی ٹی اوز اور محکمہ ایکسائز پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے غیر نمونہ،فینسی،ان اتھرائزڈ نمبر پلیٹز لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا۔ جاری مراسلے میں کہا گیا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ سنگین جرم ہے،جرائم پیشہ افراد شناخت چھپانے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں۔غیرنمونہ اوران اتھرائزنمبر پلیٹس لگانا سنگین جرم اورسکیورٹی خطرات کا باعث ہے۔ مراسلہ کی کاپی تمام افسران کوجاری ہونے کے بعد موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔محکمہ ایکسائز کے ساتھ ملکرغیر قانونی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ہر ضلع میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ ایک فوکل پر سن تعینات کرکے کارروائیاں کی جائیں۔
جعلی نمبر پلیٹس