ٹرمپ کی جیت پر اسرائیل میں مبارکباد کے بل بورڈز آویزاں
یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر اسرائیل میں مبارک باد کے بل بورڈ آویزاں ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور یروشلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مبارک باد کے بل بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں۔بل بورڈز پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو عظیم بناؤ، ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی موجود ہے۔
ٹرمپ