عراق سے ڈی پورٹ1500 سے زائد پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا عمل شروع
اسلام آ باد (آئی این پی) حکومت پاکستان نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کاعمل شروع کردیا۔ حکومت پاکستان نے ابتدائی طورپر 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے 1 ہزار 500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عراق سے ایک ہزار 500 سے زائد پاکستانی شہری گزشتہ 6 ماہ میں ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔
عراق