سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام آسامیاں فوری ختم کرنے کا حکم
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے عارضی نوعیت کی تمام آسامیوں کو فوری طور پر ختم کردیا۔فنانس ڈویژن کے مطابق 3ستمبر کو کابینہ ڈویژن نے اپنے سرکلر میں ہدایت کی تھی کہ تمام عارضی نوعیت کی آسامیوں کو ختم کردیا جائے۔ اب فنانس ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے زیرانتظام محکموں میں کابینہ کے 27اگست 2024کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ سرکاری محکموں میں چوکیدار، مالی، سکیورٹی گارڈز اور نائب قاصد سمیت متعدد آسامیاں عارضی طور پرتخلیق کی جا تی ہیں اور ان پر بھرتیاں معمول کی بات ہے۔
عارضی آسامیاں