یونیورسٹی آف لاہور میں ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن پر عالمی کانفرنس
لاہور(پ ر)دی یونیورسٹی آف لاہورمیں آٹھویں انٹرنیشنل کانفرنس آن ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن ICHPE?2024 کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئیجس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزرا نے ڈپٹی چیئر مین یونیورسٹی آف لاہور عزیر رؤف اور پرنسپل یو سی ایم پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج کے ہمراہ انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاح کیا۔ ریکٹر ڈاکٹر اشرف، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج، وجیہ رؤف، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈاکٹر مغیث اے بیگ، ڈاکٹر الفرید ظفر،ڈاکٹر فاروق افضل، سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، راشد لطیف خان یونیورسٹی، آغا خان یونیورسٹی، امیر الدین میڈیکل کالج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پرنسپلز،وائس چانسلرز اور ڈینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع Changing Horizons In Health Professions Education? تھا۔ خواجہ سلمان رفیق نے چیئرمین مرحوم عبد الرؤف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ن کی تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں، جس میں مزید بہتری کیلئے میڈیکل کے ماہرین جدید نظام صحت پر اپنی تجاویز دیں۔ وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں میڈیکل پروفیشنلز جدید میڈیکل تعلیم کے رحجانات سے آگہی ملے گی۔، خواجہ عمران نذیر نے اس موقعہ پر اپیل کی کہ ماہرین طب جدید نظام صحت وضع کرنے میں پنجاب حکومت کو رہنمائی فراہم کریں۔