شیخ امتیاز محمود کی صوابی جلسہ کے حوالے سے ڈور ٹو ڈورمہم جاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 155 شیخ امتیاز محمود اور ان کی اہلیہ صائمہ امتیاز محمود کے زیر اہتمام پی پی 155 میں چیئرمین عمران خان کی رہائی اور صوابی جلسہ کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور کمپین میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری لاہور کینٹ ٹاؤن صائمہ فیاض نے تحریک انصاف کی سرگرم رکن مسز مونا کمال کے ہمراہ گھر گھر چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا اور جس گھر بھی گئیں خواتین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔خواتین کی ٹیم ڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران پی پی 155 کے بازاروں اور ریسٹورنٹس میں لوگوں اور طالب علموں کو عمران خان کا پیغام پہنچاتی رہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 155 شیخ امتیاز محمود نے صائمہ فیاض مسز مونا کمال اور کمپین میں شرکت کرنے والی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔