اسلامی نظام ہی ملک کو بحرانوں  سے نکال سکتا ہے،ہشام ظہیر

  اسلامی نظام ہی ملک کو بحرانوں  سے نکال سکتا ہے،ہشام ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہاہے کہ اسلام کامعاشی نظام ہی پاکستان کو مالی و سیاسی بحرانوں سے نکال سکتاہے، سودی نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، قرآن و حدیث کے مطابق اسلامی معیشت کے اصولوں پر سرمایہ کاری اور تجارت کرنے سے ہی سودی نظام کو ختم کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اہلحدیث کے سیکریٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں جمعیت و اہلحدیث یوتھ فورس لاہور، تحریک طلبہ اہلحدیث پاکستان کے عہدیدران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا سودی نظام سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اسلامی معیشت میں سود کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

 اور اس کے متبادل کے طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف طریقے پیش کیے گئے ہیں ان طریقوں پر عمل کیا جائے۔ان طریقوں پر عمل کرتے ہوئے مسلمان نہ صرف حلال رزق حاصل کرسکتے ہیں بلکہ سودی نظام سے نجات بھی پا سکتے ہیں۔ اسلامی سرمایہ کاری کمپنیاں اسی مقصد کے تحت کام کرتی ہیں تاکہ لوگوں کو سود سے پاک پرافٹ کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔اس طریقے سے اسلامی معاشی اصولوں پر مبنی نظام قائم کیا جا سکتا ہے جو سود سے پاک ہو اور معاشرتی اور معاشی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔اسلامی سرمایہ کاری کمپنیاں اس اصول پر قائم ہوتی ہیں کہ وہ لوگوں کا سرمایہ مختلف منصوبوں میں لگا کر پرافٹ یا نقصان دونوں کے امکانات کو تسلیم کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں میں شراکت داری، مضاربہ، اور اجارہ کے اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کا سود شامل نہ ہو۔ ان کمپنیوں کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کو نفع حاصل ہو، لیکن اگر نقصان ہو تو وہ بھی شرعی اصولوں کے تحت تقسیم کیا جائے۔