دو ماہ کے دوران سبزیوں،پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
لاہور (پ ر)ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو69.76ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.29فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمد سے ملک کو66.25ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اگست میں پھلوں کی برآمد کاحجم 29.050ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔