پیف میں جوائننگ نہ دینے پر 14آئی ٹی ٹیچرز معطل
لاہور (لیڈی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 14 آئی ٹی ٹیچر کو پیف میں جوائنگ نہ دینے پر معطل کردیا۔تفصیلات کیمطابق مذکورہ اساتذہ کی خدمات 2 روز قبل پیف کے سپرد کی گئی تھی، آئی ٹی اساتذہ نے احکامات کے باوجود پیف میں جوائنگ نہ دی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے احکامات نہ ماننے پر آئی ٹی ٹیچرز کو معطل کردیا، معطل کرکے اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی بھی شروع کردی۔