نجی اداروں کو سنٹرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم تک رسائی دینے کی منظوری

  نجی اداروں کو سنٹرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم تک رسائی دینے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے) لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کا اجلاس محمد طارق سبحانی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سینئرممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اور تمام ڈویژنل کمشنر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق نے سات نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے ایجنڈے میں سابق اجلاس کی منظور دی دی گئی۔ بورڈ کمیٹی سفارش کے مطابق پلرا ہیڈ آفس کیلئے زمین خریداری،گیارہ سہولت مراکز کو اراضی ریکارڈ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔پلرا اپائنٹمنٹ اور سروس ریگولیشن 2020کی شرائط میں ترمیم کے ساتھ سپیشل ٹیکنیکل الاؤنس،سٹاف کیلئے بیمہ کی رقم میں اضافہ اور نظر ثانی شدہ آرگنگرام کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں نجی اداروں کو سنٹرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آرآئی ایم ایس) تک رسائی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ ممبران ڈاکٹر طاہر، یثرب ہنجرا، مبین الدین قاضی، ڈاکٹر ثاقب عزیز، آدم سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زاہد سہیل، چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عامر مظفر نے شرکت کی۔