جامعہ مسجد حسن محمد امیر کالونی میں شان اہلبیت اطہارکانفرنس
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جامعہ مسجد حسن محمد دربار بابا دل محمد امیر کالونی مصطفی آباد میں شان اہلبیت اطہارؓ و محفل ذکراہلبیت بزبان مصطفی ؐ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کی صدارت پیر سید تقدیس الرحمن شاہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ چشت نگر شریف پکی حویلی نے کی، کانفرنس میں علامہ مولانامفتی علی حسن رضوی ناظم اعلی جماعت اہلسنت لاہور، مولانا پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار،مولانا صاحبزادہ حافظ سعید احمد چشتی گدی نشین حضر ت مست بابا دل محمد،صاحبزادہ حافظ جنیدالیاس قادری،صاحبزادہ مفتی فیضان علی قادری صدر جماعت اہلسنت مصطفی آباد،ڈاکٹر علی مصطفی چشتی، مہر ہاشر مہران نے شرکت کی اور محفل ذکراہلبیت کی کامیابی پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی، پیر سید تقدیس الرحمن شاہ سیکری رضوی نے خطاب کیا۔
کہا کہ صحابہ حضورؐ کیساتھ کندھا ملا کر چلتے تھے جبکہ اہلبیت حضورپاکؐ کے کندھوں پر بیٹھا کرتے تھے، اہلبیت اور صحابہ کرامؓ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، حضور پاکؐ سے محبت کا مطلب یہ ہے کہ ہم حضورپاکؐ کے بتائے ہوئے طریقے پر چلیں۔