ملازمین کی اجرتوں میں 20فیصداضافہ کیا جائے،خورشید احمد
لاہور(پ ر)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے زیراہتمام قومی مندوبین کانفرنس بختیار لیبرہال لاہور میں عبدالطیف نظامانی کی زیر صدارت ہوئی،بلوچستان،سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اوراسلام آبادسے نما ئند گا ن نے شرکت کی۔ خورشیداحمد جنرل سیکر ٹر ی، حاجی رمضان اچکزئی، اکبر علی خان اْسامہ طارق، محمد اقبال خان،گوہر تاج،جاوید اقبال بلوچ، سید سجاد حسین گردیزی،غلام دستگیر میتلا،سید صلاح الدین ایوبی، حسن منیر بھٹی، نوشیر خان، سید سجاد بلو چ،تسنیم اختر، ز ا ہد ہ اختر،رضوان منیر، چو ہد ر ی فیاض، حاجی عبدالجبار،نصیر الدین ہمایوں ملک، عبدالحمید چناء،نور الامین حیدر زئی نے خطاب کیا۔ اجلاس میں قرار داد وں کے ذریعے وزیراعظم سے پْرزور مطالبہ کیا گیاکہ وہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور امیر وغریب کے مابین بے پناہ فرق کو دور کریں - مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کے پیش نظر اْن کی اْجرتوں میں 20 فیصد اضافہ کریں اور ملک میں لیبر قوانین پر موثر عمل درآمد کے لئے فوری موثر اقدامات کریں۔ محنت کشوں کو پالیسی ساز اداروں میں نمائندگی کا حق دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو روکا جائے - لیبر رہنماؤں نے مزید کہا کہ گھریلو ملازمین خواتین سے امتیازی سلوک کو ختم کرائیں - کارکنوں کوحادثات سے محفوظ کرانے کے لئے حفاظتی آلات اور صحت مند ماحول کی سہولت مہیا کی جائے -اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔