آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
لاہور(پ ر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 41 ہزار 100کیوسک اور اخرج 50ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 18 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل آمد 28ہزار 400کیوسک اور اخرج 28ہزار 400کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 8ہزار 600کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 10ہزار 900کیوسک اور اخراج 3ہزار 500کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد63ہزار 500کیوسک اور اخراج 56 ہزار 500کیوسک، چشمہ آمد 62 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 64ہزار کیوسک، تونسہ آمد 68 ہزار 800کیوسک اور اخراج 62ہزار 900 کیوسک، گدوآمد62ہزار 700کیوسک اور اخراج 54ہزار 900کیوسک، سکھر آمد 51ہزار کیوسک اور اخراج 15ہزار 800کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
، کوٹری آمد24ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1ہزار 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔