سرکار ی ریٹ لسٹ میں 4سبزیاں اور 2پھل مہنگے

    سرکار ی ریٹ لسٹ میں 4سبزیاں اور 2پھل مہنگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں اور دو پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مارکیٹ میں لہسن چائنہ 780، ادرک 620، پیاز 180، آلو 120، میتھی 100، کریلے 180 اور پالک 70 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں پھلوں میں کیلا درجہ اول 140 جبکہ درجہ دوم 120 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، انار بدانہ 900  انگور سندر خانی 450، ناشپاتی 450، سیب 300 اور امرود 180 روپے کلو میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔مرغی کا گوشت مزید 15 روپے فی کلوسستا ہو گیا، قیمت 511 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی کی گئی۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 324 روپے ہو گئی۔صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرے۔گلی محلوں کی سطح پر روزانہ چھاپے مارے جائیں اور دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔