انٹر سکولز،کالجز ای سپورٹس چمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور(آئی ا ین پی)انٹر سکولز،کالجز ای سپورٹس چمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی،چمپئن شپ میں دی پیس سکول،کالج کے طلبہ نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے وکٹری سٹینڈ پر پہنچ گئے۔گیمرپاکستان ان کارپوریشن اور کے ٹو گیمر پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے ای سپورٹس چمپئن شپ میں دی پیس سکولز اورکالج کے مختلف برانچ کے طلبہ نے بھر پور شرکت کی۔ان مقابلوں میں پورے خیبرپختونخوا کے طلبہ نے ای سپورٹس کے بہترین ٹیلنٹ کو اکٹھا اور نوجوان گیمرز کے درمیان غیر معمولی مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔دی پیس سکول،کالج کے سالانہ کھیلوں کے میلے نے امسال ای سپورٹس کے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا۔