یوئیفا چیمپئنز لیگ،لیورپول نے  بائر لیورکوسن کوشکست دیدی

  یوئیفا چیمپئنز لیگ،لیورپول نے  بائر لیورکوسن کوشکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)لیور پول نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں بائر لیورکوسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے ہرا دیا۔لوئس ڈیاز نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ کوڈی گکپو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا پہلے ہاف پر کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول ختم رہا۔دوسرے ہاف میں میچ کے 61 ویں منٹ پر لیورپول کے لوئس ڈیاز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔اس کے بعد کوڈی گکپو نے 63 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔ ئس ڈیاز نے 83 ویں اور اس کے بعد اختتامی لمحات میں یکے بعد دیگرے دو گول کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی بلکہ مقابلہ 0-4 کر دیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

یوں لیور پول نے بائر لیورکوسن کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔ لیور پول لیگ میں تا حال ناقابل شکست ہے۔ لیور پول کی یوئیفاچیمپئنز لیگ میں مسلسل چوتھی فتح ہے۔اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔