دوسرا ون ڈے، قومی کرکٹرز کی بھرپور پریکٹس،کل میچ کھیلا جائیگا

  دوسرا ون ڈے، قومی کرکٹرز کی بھرپور پریکٹس،کل میچ کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(این این آئی) قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے میلبرن سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی جہاں ٹیم آج جمعرات سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 10 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔دوسری جانب ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری تشویشناک نہیں ہے، وہ دوسرے ون ڈے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔ٹیم ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو کریمپس پڑے ہیں لیکن اگلے میچ میں وقت ہے وہ میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔