بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،غیر ملکی ٹیموں کی آمد 16 نومبر سے شروع ہوگی

     بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،غیر ملکی ٹیموں کی آمد 16 نومبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 16 نومبر سے شروع ہو گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے میڈیاکو بتایا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے افغانستان کی ٹیم 16 نومبر کو پاکستان پہنچے گی جبکہ دیگر غیرملکی ٹیمیں 20 اور 21 نومبر کو پاکستان مرحلہ وار پہنچیں گی۔انہوں نے کہاکہ تمام غیر ملکی ٹیموں کے لئے بھرپور سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 22 نومبر سے 3 دسمبر تک لاہور اور ملتان میں منعقد کیا جائے گا جس کی افتتاحی تقریب22 نومبرکو لاہور میں ہوگی۔