کوٹ لاکھپت میں پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کا کوٹ لکھپت میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم محمد ریاض ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کے اہلکار زیر حراست ملزم محمد ریاض کو اس کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لئے کوٹ لکھپت کے علاقہ میں لے جا رہے تھے کی راستے میں ملزم کے مسلح ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزم محمد ریاض اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوا، جو بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا, چند ہفتے قبل فیکٹری ایریا میں فائرنگ کر کے2 افراد کو قتل،7 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔۔ ملزم کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے اس کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔