لاہور میں جرائم کی شرح تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی شرح تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے اکتوبر 2024 کی رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 میں املاک کے خلاف جرائم میں 44 فیصد کمی ہوئی۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ چوری کی وارداتوں میں بھی 77 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔