ٹریفک حادثہ میں جوان جاں بحق،نشئی کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق داتا دربار گیٹ نمبر پانچ کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے دوسرے واقعہ میں اسلام پورہ آ ؤٹ فال روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا حادثہ دو ٹریکٹر ٹرالیوں کی ریس کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ متوفی کی شناخت 19 سالہ عدنان عباس کے نام سے ہوئی جو جھنگ کا رہائشی تھا متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔