ایس پی منزہ کرامت کی تھانہ نولکھا میں کھلی کچہری
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت نے تھانہ نولکھا میں کھلی کچہری کا نعقا د کیا انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسران کی شرکت۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس پی کو آگاہ کیاایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔منزہ کرامت نے کہا کہ بہتر کارکردگی پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔