منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی

  منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹا ؤن اور کینٹ ڈو یژن کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں امن و امان کی صورتحال سمیت اہم پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ پولیس کے لئے متعارف کروائے گئے۔ پرفارمنس انڈیکیٹرز پرمن و عن عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈو یژنل افسران اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں۔انہوں نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کومنشیات کے مقدمات کی تفتیش میں نقائص چھوڑنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا۔ سی سی پی او لاہورنے بہترین کارکردگی پر انچارج انوسٹی گیشن فیکٹری ایریاشرجیل اعوان کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -