76 تفتیشی افسروں میں 76 لاکھ 50ہزار کے چیک تقسیم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی زیر صدارت ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسران کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن کے چیک تقسیم کیے۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی بھی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی اخراجات کی مد میں 76 افسران میں 76 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ تفتیشی اخراجات کی مد میں رقوم کی تقسیم سے انصاف کی بروقت فراہمی میں مدد ملے گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نویدنے کہا کہ کاسٹ آف انویسٹی گیشن تفتیشی افسران کا حق ہے۔